• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ افسوسناک ہے، علامہ بلال سلیم قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ انتہائی افسوسناک، دل خراش اور انتظامی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آخر کب تک شہری بے بسی کے ساتھ اپنی جانوں کے ضیاع کا تماشا بنتے رہیں گے۔بڑی شاہراہوں سے لے کر گلی محلوں تک ٹریفک کی ابتر صورتحال، غیر معیاری سڑکیں، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، ناقص ٹریفک مینجمنٹ اور متعلقہ اداروں کی مسلسل غفلت نے شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ روزانہ نئے حادثات، درجنوں زخمی، قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور اس کے باوجود کوئی مؤثر حکمتِ عملی دیکھنے میں نہیں آ رہی، جو انتہائی شرمناک ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید