• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اوول آفس میں سعودی ولی عہداور امریکی صدر ملاقات کریں گے، سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی خریداری معاہدے، امریکی مصنوعی ذہانت انفرااسٹرکچر میں سعودی سرمایہ کاری، امریکا سعودی سول نیوکلیئر انرجی تعاون بڑھانے کے معاہدے سمیت متعدد معاہدوں کی توقع ہے۔

معاہدے سعودی عرب کے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری وعدے کے تحت کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید