اسلام آباد( تنویر ہاشمی/کامر س رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے متعدد منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کےلیے غیر ملکی وملکی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم کی منظوری دیدی ‘ بلا ک سی آف شور میں تیل و گیس کی تلاش کےلیے کنسورشیم کی قیادت ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کرے گی‘ذرائع کے مطابق اس کے لیے پاکستان کے مشرقی آف شور بلاک سی میں تیل و گیس کی تلاش کےلیے جن کمپنیوں کے کنسورشیم کی منظوری دی ان میں ترکش پٹرولیم اوورسیز کمپنی ( ٹی پی او سی ) کے 25فیصد شیئر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ35فیصد شیئر، ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے 20فیصد شیئر اور او جی ڈی سی ایل کے 20فیصد شیئر ہونگے‘بلاک سی میں معاہدے کے تحت ترکی کی کمپنی کو آپریٹرشپ منتقل ہو گی‘ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔