اسلام آباد( رانا غلام قادر)اڑھائی سال سے خالی چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے اہم عہدہ پر ریگو لرتقرری کیلئے سلیکشن بورڈ آج انٹرویوز کرے گا۔ عہدہ سابق چیئر مین حبیب الرحمن گیلانی کے مستعفی ہونے ،5مئی 2023سے خالی ، ایک بار انٹرویوز کا پراسیس منسوخ ہوا، سلیکشن بورڈ 88امیدواروں سے انٹرویوز لے گا ،سلیکشن بورڈ کے سر براہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ہیں جبکہ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا ء الرحمن کے علاوہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف بھی سلیکشن بورڈ کے ممبر ہیں تاہم وہ خود شریک نہ ہوں تو گریڈ اکیس کے افسر کو نامزد بھی کرسکتے ہیں۔