• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

کراچی (رفیق مانگٹ)مشہور فٹبالر رونالڈو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، صدر ٹرمپ سے عالمی امن پر بات کریں گے،یہ انکا امریکہ میں 12سال بعد پہلا بڑا دورہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو آج منگل کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی میزبانی کر رہے ہیں۔رونالڈو کا یہ امریکہ میں 12 سال بعد پہلا بڑا دورہ ہے۔ وہ آخری بار 2014میں ریئل میڈرڈ کے ساتھ مشی گن سٹیڈیم میں میچ کھیلنے آئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید