• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی پی اے کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی درخواست، ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (اسرار خان)ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منگل کو آئندہ مالی سال 2026 کے لیے بجلی کی خریداری کے قومی نرخ بڑھانے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست کا جائزہ شروع کردیا ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا کے روبرو بجلی کی فی یونٹ 25.69 سے 26.69 روپے کے درمیان نیا نیشنل پاور پرچیز پرائس مقرر کرنے کی تجویز پیش کی، جو کہ صارفین کو ملنے والے ٹیرف کا بنیادی تعین کرتی ہے۔ کاروباری طبقے کے مطابق اس تجویز سے نہ صرف بجلی مہنگی رہے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید