• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی رینٹل سیلنگ ریٹس کا سیلف ہائرنگ والے ملازمین پر بھی مکمل اور یکساں اطلاق ہوگا، وزارت ہا ؤسنگ

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے واضح کیا ہے کہ وفاقی ملازمین کی نئی رینٹل سیلنگ کے ریٹس کا سیلف ہائرنگ والے ملازمین پر بھی مکمل اور یکساں اطلاق ہو گا۔ سیلف ہائرنگ والے ملازمین اور افسروں کو ان کے استحقاق ( Entiltelment) کے مطابق ابنظر ثانی شدہ رینٹل سیلنگ کے مطابق ادائیگی کی جا ئے گی۔ وزارت ہاؤسنگ نے یہ وضاحت وزارت قانون و انصاف کی جانب سے لکھے گئے ایک مراسلہ کے جواب میں کی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فریش ہائرنگ کے کیس میں محکمہ اس امر کو یقینی بنائے کہ رینٹل سیلنگ ر ینٹل اسیسمنٹ سے زیادہ ادا نہ کی جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید