کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ “کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت تیزی سے مثبت ڈیویلپمنٹ ہو رہی ہیں ، دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمودنے کہا کہ بھارت میں جتنے بھی مسلمان ہیں ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔میزبان محمد جنید نے پروگرام کے آغاز میں اپنے تجزیہ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے آج دو اہم خبریں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر لی گئی اور سعودی وعلی عہد محمد بن سلمان اس وقت امریکہ کے اہم دورے پر ہیں توقع ہے کہ اس دورے میں ایف 35 لڑاکا طیارے کی فروخت کے معاہدے ہوں گے۔ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو یہ بھی کہا کہ جس چھ سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان سعودی ولی عہد کی جانب سے کیا گیا تھا وہ ایک ٹریلین تک جاسکتی ہے ۔