• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 10 سال میں پاکستانی کمپنیوں سے 4 ارب ڈالر نکالے

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک دہائی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی کمپنیوں سے4 ارب ڈالر نکال لئے، رپورٹ کے مطابق سرمائے کا اخراج آمد سے ڈھائی ہزار فیصد زیادہ رہا، صرف 130 ملین ڈالر سرمایہ آسکا، ایک مارکیٹ ریسرچ فرم کے جمع کردہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں تقریباً 4 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ تجزیہ کار اس کی وجہ مستقل سیاسی اور معاشی عدم استحکام کو قرار دیتے ہیں جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک بصورت دیگر پُرامید ایکویٹی مارکیٹ سے دور رکھا۔2014 سے لے کر اب تک اس جنوبی ایشیائی ملک کے خالص غیر ملکی پورٹ فولیو اخراج خالص آمد سے 2,569 فیصد زیادہ رہے ہیں۔کراچی میں قائم ٹاپ لائن سیکیورٹیز مارکیٹ ریسرچ فرم کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ایک دہائی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنے خالص پورٹ فولیو میں سے اندازاً 3.5 ارب ڈالر کی فروخت کی، جبکہ ملک صرف 130 ملین ڈالر کی خالص آمد کو راغب کر سکا۔
اہم خبریں سے مزید