کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق آرڈی ننس جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈی ننس پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ آرڈی ننس کا نام دی کانسٹی ٹینشنل بینچز آف سندھ ہائی کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس آرڈی ننس 2025 ہے ۔ آرڈی ننس فوری نافذ العمل ہے، سندھ میں آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔