• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، میوزیکل نائٹ میں پرتگال کے ریکارڈو پاسوس نے رنگ جما دیا

کراچی (نصر اقبال/اخترعلی اختر)ورلڈ کلچرل فیسٹیول، پرتگال کے ریکارڈو پاسوس نے رنگ جمادیا۔ ترکیہ،رومانیہ،برازیل سمیت مختلف ملکوں کے ساز بجا کر سامعین کو مسحور کردیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں اس طرح کے ثقافتی میلے شہر کا مثبت تشخص اجاگر کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 19ویں روز بچوں کا تھیٹر پلے ”Hansel & Gretel“، ”فلم اسکریننگ“ اور ”Melodic Heritage“ کے نام سے کلاسیکل میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول کا کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور سی سی پی او کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دورہ کیا، جس میں سیکورٹی انتظامات اور ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہاکہ کراچی میں اس طرح کے ثقافتی میلے شہر کا مثبت تشخص اجاگر کررہے ہیں، بہت سارے بین الاقوامی فنکار پرفارم کرکے جاچکے ہیں، نئے لوگ آرہے ہیں، فیسٹیول میں لوگ اتنے آجاتے ہیں کہ ہمیں دروازے بند کرنا پڑتے ہیں ، یہ فیسٹیول آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،سی سی پی او کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہاکہ اس طرح کے ثقافتی فیسٹیول سے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں،فیسٹیول میں کراچی کے عوام کو پوری دنیا کی ثقافت کے رنگ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اس طرح کے ثقافتی فیسٹیول امن کے قیام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ فیسٹیول کے19ویں روز کا آغاز بچوں کے تھیٹر پلے ”Hansel & Gretel“سے کیاگیا جو Brothers Grimm کا لکھا ہوا ہے جبکہ عظمیٰ سبین نے ہدایت کاری اور تھیٹر کو ڈرامائی شکل دی۔ تھیٹر دیکھنے کے لیے ہال اسکول کے بچوں سے بھرا ہوا تھا ۔ تھیٹر کلاسیکی پریوں کی کہانی پر مبنی تھا۔ تھیٹر میں فنکار حسن عالم، زوبی فاطمہ، آصف شہزاد ، علیزہ جاوید، حاشر، حمزہ جمیل، ثمینہ سحر کی شاندار پرفارمنس پر آڈیٹوریم بچوں کی ہنسی سے گونج اٹھا، طلباءنے تالیاں بجا کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ Asia- Pacific Shorts Showcase کے نام سے فلم اسکریننگ میں 5 فلمیں دکھائی گئیں جس میںآسٹریلیا کی جانب سے The Art of Eating Sin پیش کی گئی جس کے ڈائریکٹر Hunter Leech تھے۔کمبوڈیا کی جانب سے ہدایت کار Sereyrath Mech کی فلم Gone Yet Alive پیش کی گئی جو جنگ اور بقا پر مبنی ایک فکر انگیز کہانی پر تھی۔
اہم خبریں سے مزید