اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہدہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا،سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔