• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت منتقلی کا خیر مقدم کرینگے، ڈسٹرکٹ بار

اسلام آباد (خبر نگار) ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں منتقلی سے متعلق مبینہ اطلاعات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدرچوہدری نعیم علی گجر اور سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو کی جانب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سیکٹر جی ٹین ون اسلام آباد پرانی عمارت منتقلی کا خیر مقدم کریں گے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی ٹین میں پرانی عمارت میں منتقلی سے ڈسٹرکٹ کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں روزانہ پیش ہونے والے وکلاء اور انصاف کے متلاشی سائلین کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید