قطر نے غزہ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
دوحہ سے قطری وزارت خاجہ نے کہا کہ غزہ پر تازہ اسرائیلی فضائی وحشیانہ حملے قابل مذمت ہیں۔
قطر کی وزارت خاجہ نے کہا کہ ان اسرائیلی حملوں سے جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔