• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث  بیلیم میں آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

دارالحکومت برازیلیا سے خبر ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا اور بیلیم میں منعقدہ کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

برازیل کے وزیر سیاحت کے مطابق کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید