• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،سیکورٹی وجوہات کے باعث بند سڑکیں کھول دی گئیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ شہر میں سیکورٹی وجوہات کے باعث بند شاہراؤں پر سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسکمب روڈ، جعفر جمالی روڈ، پرنس روڈ، افغان سفارتخانے کے اطراف اور دیگر مقامات سے رکاوٹیں ہٹادیں گئیں ہیں جنہیں گزشتہ روز سیکورٹی وجوہات کی بنا پربند اور ون وے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہراؤں کی بندش سے زرغون روڈ،حالی روڈ،انسکمب روڈ، پشین اسٹاپ پر جگہ جگہ ٹریفک جام شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، شاہراہوں پر سے رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک بحال ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید