کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر عین الدین قریش کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے ٹراما سینٹرز کا فوکل پرسن مقرر کردیا سیکرٹری صحت بلوچستان داؤد خان خلجی نے تمام ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز کے ذمہ ار ان کو ہدایت کی ہے کہ فوکل پرسن کے سا تھ تعاون کریں عین الدین قریش اس وقت محکمہ صحتِ بلوچستان میں آر ایم سی سیکشن میں بطور سیکشن آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔