کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایئر پورٹ روڈ پر دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا ترجمان بی آر اے کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹس کو قانونی تقاضوں اور سیلز ٹیکس کی ذمہ داریوں پر بارہا نوٹسز جاری کیے گئے اسکے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس پر دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کر دیاگیا۔