• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض محمد بنڈو، الرا اور جتوئی برادریوں کی دیرینہ دشمنی میں 4 افراد قتل، 5 زخمی

خیرپور/پیرجوگوٹھ (بیورو رپورٹ/نامہ نگار) خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمدبنڈو میں اُلرا اور جتوئی برادریوں کی دیرینہ دشمنی میں4افراد قتل، 5 زخمی،کچے کے علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات قانون کی رٹ کو قائم رکھیں گے،برادری دشمنیوں کی آڑ میں کسی کو خون خرابہ کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی، ایس پی حسن سردارنیازی تفصیلات کےمطابق خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں اُلرا اور جتوئی برادری کی دیرینہ دشمنی میں4 افراد مارے گئے مارے جانے والوں میں ماجد علی اُلرو ، دھنی بخش الرو ، گلن اُلرو اور عالم جتوئی شامل ہیں جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دیرینہ دشمنی میں 4افراد کےمارے جانے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردارنیازی بھار ی پولیس فورس کےہمراہفیض محمد بنڈو کے علاقے میں پہنچ کر مزید جانی نقصا ن کو روکنے کے لیے بھاری پولیس فورس کو تعینات کیا جبکہ کچے کے علاقوں کی طرف جانے والی سڑکوں پر پولیس فورس کو تعینات کیا۔

ملک بھر سے سے مزید