پشاور (نیوز رپورٹر) انصاف لائرز فورم پشاور کے بعض ممبران نے نئی کابینہ کے سلیکشن طریقہ کار پر تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کرنے اور اس کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ سینئر اراکین کو نظر انداز کیا گیا‘ ہمارا مقصد انصاف اور پارٹی کے سینئر ممبرز کی مکمل دادرسی ہے۔ گزشتہ روز انصا ف لائرز فورم کا اجلاس ہوا جس میں محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ، نشار خان ایڈووکیٹ، جہانگیر خان، سعید آفریدی، شاہنواز، ارشد خان، طارق احسان، عثمان ترلاندی، انور زیب شامل نے خطاب کیا اور انصاف لائرز فورم کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات اور پارٹی کی تنظیم نو کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ انصاف لائرز فورم میں سینئر اراکین کو نظر انداز کیا گیا۔ ہمارا مقصدصرف انصاف اور پارٹی کے سینئر ممبرز کی مکمل دادرسی ہے۔