کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کی گئی ٹرانسپورٹ بسوں کے کرایوں میں طلباء، طالبات، خواتین اور سینئر سٹیزنز کے لئے کم از کم رعایت دی جانی چاہئے تاکہ یہ طبقات سہولت کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ روزانہ سفر کرنے والے نوجوان اور بزرگ شہری مہنگے کرایوں کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہر میں نئی بسیں متعارف کرائے ہوئے ابھی چھ ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث بڑی تعداد میں بسیں خراب ہوکر کھڑی ہوگئی ہیں۔