اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان نے ملائیشیا کے لیے گوشت کی برآمدات کا 200 ملین ڈالر ہدف مقرر کر دیا۔ وزیراعظم کمیٹی کی ہدف اور حکمت عملی کی منظوری، ہارون اختر کا پروسیسنگ نظام اور کولڈ چین انفراسٹرکچر کی بہتری پر زور، پاکستان گوشت کی برآمدات میں ایک بڑے سنگِ میل کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملائیشیا کے لیے 200 ملین امریکی ڈالر کے ہدف کا تعین کیا ہے۔ یہ روڈ میپ وزیراعظم کی گوشت برآمدات کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حتمی شکل دی گئی۔