لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے صوبائی حکومت کے متعدد قوانین کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا،پنجاب بار کونسل نے ، پیرا ایکٹ ، سی سی ڈی کا قیام، ریڈریسل کمیٹی، پبلک پراپرٹی اف آنر شپ آرڈینس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرا نے کہا ہے کہ تمام متنازع قوانین کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تخفطات ہیں،غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینا ہے