کراچی (نیوز ڈیسک) خون کے ننھے قطرے کے ٹیسٹ سے بیماری کی علامات سے 10سال پہلے ہی آگاہی ممکن، میٹابولک پروفائلز سے جسم کی مکمل اندرونی حالت ظاہر، دنیا کی سب سے بڑی تحقیق نے قبل از وقت تشخیص کا راستہ کھول دیا۔ سائنس دانوں کے مطابق خون کے محض ایک قطرے پر مبنی میٹابولک پروفائلز انسان کے جسمانی نظام کی نہایت درست تصویر پیش کرتے ہیں، جس سے بیماریوں کے خطرات کو علامات ظاہر ہونے سے 10سے 15 سال پہلے تک پہچانا جا سکتا ہے۔