• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مشرقی بھارت میں بھی جھٹکے محسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بنگلادیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، بنگلادیش میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید