وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو اگر نوبیل انعام وصول کرنے جاتی ہیں تو وہ مفرور تصور ہوں گی۔
وینزویلا حکومت کے اٹارنی جنرل نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن رہنما نوبیل انعام وصول کرنے ناروے جاتی ہیں تو وہ مفرور تصور کی جائیں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماریا کورینا گرفتاری سے بچنے کےلیے روپوش ہیں، ان پر وینزویلا میں سازش کرنے، نفرت بھڑکانے اور دہشت گردی کے الزامات ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ماریا کورینا ماچاڈو کی وینزویلا میں آمریت سے جمہوریت کی پرامن کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اکتوبر میں امن کے عالمی نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔
انہیں گزشتہ سال وینزویلا میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔