• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: ڈپٹی کمشنر حب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب معطل

حب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کو 90 روز کیلئے معطل کردیا،حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کو 90 روز کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن 6 کے تحت کارکردگی اور تادیبی ایکٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں معطلی ہائی پاور کمیٹی کی طرف سے انکوائری رپورٹ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید