کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے اپنے برسوں پرانے ریلوے ٹریکس جو پنجاب کے مختلف اضلاح میں واقع ہیں ان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ٹریکس 440 کلومیٹر طویل ہیں۔ پہلا ٹریک ملتان شیرشاہ سے کوٹ ادو، 72کلومیٹر پر محیط ہے۔ دوسرا ٹریک جو کوٹ ادو سے جنڈ بذریعہ کندیاں 368کلومیٹر طویل ہے۔ مذکورہ منصوبے کیلئے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔