• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس 18اور 20 افسران کے ایف بی آر میں تبادلوں اور چارج سنبھالنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) بی ایس 18 اور 20 افسران کے ایف بی آر میں تبادلوں اور چارج سنبھالنے کے احکامات جاری ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انکم ٹیکس سروس کے افسر غفران سید (بی ایس 18) نے 3نومبر 2025سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں ڈپٹی کمشنر آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر 10نومبر 2025کو کراچی کے لارج ٹیکسیئرز آفس میں ڈپٹی کمشنر آئی آر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 20 افسر زین العابدین ساہی نے 17 نومبر 2025 سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چیف کے عہدے سے سبکدوش ہو کر اسی تاریخ کو ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید