کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میںSAP سسٹم کا کامیاب نفاذ،تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اسلام آباد کی ہدایات اور سندھ حکومت کی معاونت سے صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں جدید ERP نظام SAP S/4HANA کامیابی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔