اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی این اے 96 ہری پور میں ضمنی الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذاتی حیثیت سے طلبی پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، وکیل بھیج دیا ، ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو نوٹس ، رانا ثنا اللہ کو بھی جاری کرنے کا فیصلہ ،سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ریمارکس میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے بیان میں واضح اُکسایا ، الیکشن کمیشن، عملے کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے، ریلی اور جلسے اجازت کے بغیر ممنوع ہیں، کیس کی مزید سماعت اب 25 نومبر کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سہیل خان آفریدی، امیدوار شہر ناز عمر ایوب کو نوٹس جاری کیا، حلقے سے دوسرے امیدوار مسلم لیگ نون کے بابر نواز خان کو بھی نوٹس جاری کر دیا،ادھر ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر کے لیے مقرر کر لی۔