• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، بالی ووڈ ستارے نریندر مودی پر برس پڑے

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، بالی ووڈ ستارے نریندر مودی پر برس پڑے ،پریانکا چوپڑا، جیہ بچن اور اکشے کمار کا پائلٹ کی ہلاکت پراظہار غم، شفاف تحقیقات کا مطالبہ،دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید