اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) نیب اور سی ڈی اے کی شفافیت میں تاریخی پیش رفت ریکارڈ عوامی سہولت اور معلومات تک فوری رسائی کے لیے CDA کا اہم اقدام، قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد/راولپنڈی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں 48 ہاؤسنگ سکیموں کے اپڈیٹڈ لے اؤٹ پلانز (LOPs) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ۔ہاؤسنگ سیکٹر میں غلط کاریوں کی روک تھام کیلئے نیب کی مؤثر مداخلت ،کو عوامی سہولت اور معلومات تک فوری رسائی کے لیے CDA کا اہم اقدا م قرار دیا گیا۔ قبل ازیں ویب سائٹ پر موجود معلومات بروقت اپڈیٹ نہیں تھیں۔ نیب کی اہم شراکت اور بدعنوانی روکنے کے عزم نے سی ڈی اے کو دو ماہ کے جامع جائزے کے بعد اپڈیٹڈ LOPs اپلوڈ کرنے پر آمادہ کیا۔