کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں 107 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4042 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر برقرار رہی تاہم چاندی کی قیمت 107 روپے فی تولہ کی کمی سے 5222 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔