• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کشیدگی، افغانستان نے نئے تجارتی راستے تلاش کرنا شروع کر دئیے

کابل (اے ایف پی) پاکستان سے تناؤ، افغانستان نے نئے تجارتی راستے تلاش کرنا شروع کر دئیے۔ ایران، ترکمانستان اور روس کیساتھ تجارت میں اضافہ، بھارت کے لیے ہوائی فریٹ کی شرح کم کردی۔پاکستانی مارکیٹ و سمندر کی اہمیت برقرار، امریکی پابندیوں اور لمبے فاصلے کی وجہ سے یہ راستے مہنگے اور مشکلات سے بھرے ہیں۔ افغانستان نے پاکستان کے ساتھ حالیہ مہلک سرحدی جھڑپ کے بعد اپنے تجارتی راستے متنوع بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ جھڑپ تعلقات کو برسوں کی سب سے کم سطح تک لے گئی اور سرحد کے دونوں طرف عوام اور ہزاروں مزدور متاثر ہوئے ہیں۔ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کریں اور دیگر متبادل راستوں کی طرف جائیں۔
اہم خبریں سے مزید