• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم قانون سازی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 27 نومبر کو طلب

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک روز میں طلب کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 27نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمانی امور نے اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کر دی، اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔دوسری جانب، سینیٹ کا اجلاس بھی 27 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں آئین میں 27ویں ترمیم قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور کروائی جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید