• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا اپنے قیام سے اب تک یہ 16واں اجتماع عام

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے قیام سے لے کر اب تک جماعت اسلامی21 سے23نومبر 2025ءکو اپنا 16واں اجتماع عام منعقد کر رہی ہے۔پہلا کل پاکستان اجتماع عام 6سے 8 مئی 1949ءکو لاہور میں منعقد ہوا،دوسرا کل پاکستان اجتماع عام10تا13نومبر1951ءکو کراچی میں منعقد ہوا۔ تیسرا کل پاکستان اجتماع عام20 نومبر سے 22 نومبر 1955ءکراچی میں منعقد ہوا،چوتھا کل پاکستان اجتماع عام 17تا21نومبر ماچھی گوٹھ سندھ میں 1957ءمیں منعقد ہوا، پانچواں کل پاکستان اجتماع عام 25سے 27اکتوبر لاہور میں1963ءکو منعقد ہوا، چھٹا کل پاکستان اجتماع عام 29تا 31مارچ 1974ء کو لاہور میں منعقد ہوا، ساتواں کل پاکستان اجتماع عام 8تا10اپریل 1983ءکو لاہور میں منعقد ہوا، آٹھواں کل پاکستان اجتماع عام 8تا 10نومبر 1989ءکو لاہور میں منعقد ہوا، 11سال بعد ایک دفعہ پھر مینارِ پاکستان کے سائے تلے انہی تاریخوں 21تا 23 نومبر 16واں اجتماع عام منعقد ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید