راولپنڈی (این این آئی) سیکورٹی فورسز نے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کمانڈر سمیت 13دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سیکورٹی فورسز ، بیگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ادھر بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کے حملے میں 7 بے گناہ شہریوں کو شہید ہوگئے، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20اور 21نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ سیکورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔