• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر؛ گریڈ 19میں ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ طویل انتظار کے بعد بالآخر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18سے 19 میں ترقیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ (DSB) کا اجلاس 10دسمبربروز بدھ کو طلب کر لیا جوایک سال کے طویل انتظار کے بعد اجلاس 10دسمبر کو صبح 10 بجے کمیٹی روم میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہو گا ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس ، آفس مینجمنٹ گروپ کی 546پوسٹیں خالی ، 332 افسران کو ترقی دی جا ئیگی۔ اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، آفس مینجمنٹ گروپ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایکس کیڈر افسران کے گریڈ 18سے 19تک ترقیوں کے کیسز زیر غور آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید