اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ترکیہ اعلیٰ سطح وفد کا دورہ اگلے ہفتے، افغان طالبان کشیدگی کا حل نکالیں گے۔ دورے کا اعلان صدر اردوان نے باکومیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔ سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا ترکیہ چاہتا ہے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی یا خونریزی نہ ہو۔ طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی کے پرامن حل کے لیے ترکیہ کا اعلیٰ سطح وفد اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا اعلان ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس ماہ کے آغاز میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا تھا لیکن وہ اب تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔