اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) گریڈ 18/17 کے 7 افسران NCCIA ہیڈ کوارٹرز کلوز، ر 3 کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کا لک آفٹر چارج سپرد۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے راولپنڈی ، ایبٹ آباد ، ملتان ،کراچی ،سکھر اور فیصل آباد میں تعینات گریڈ 18 کے پانچ اور گریڈ 17 کے 2افسروں کو اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کلوز کر دیا گیا جبکہ گریڈ 18 کے احسان اللہ چوہان کو راولپنڈی ، مدثر شاہ کو پشاور ، محمد طارق خان کو کوئٹہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا ، گریڈ 17 کے فصیح الدین حارث کو سکھر میں ذمہ داری سونپ دی گئی ، ہیڈکوارٹرز کلوز کئے گئے افسران میں عبد الروف ، محمود الحسن ، طاہر خان ، عبدالغفار، محمد احمد ضعیم، محمد آصف اقبال اور امجد علی عباسی شامل ہیں۔