• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید صوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ناصر حسین شاہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیاتی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مزید صوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے ساتھ 140A کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ موجودہ لوکل گورنمنٹ بے ہنگم ہے ۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے کہا کہ تیجس کو حادثہ بھارت کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ اُڑتے تابوت اور ویڈو میکر جیسے القابات سے مشہور بھارتی فضائیہ کو آج پھر بڑا دھچکا لگا ہے۔دبئی ایئر شو کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جبکہ تیجس کے لئے یہ پہلا نہیں ہے یہ دوسری بار ہے۔ بھارت کو اب تک جنگ میں کم جبکہ حادثات میں زیادہ طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید