اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سندھ میں چینی کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ،کراچی سمیت بڑے شہروں میں ڈبل سنچری مکمل ہوگئی ۔ ایک ہفتے میں سکھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے تک کا بڑا اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ میں زیاد ہ سے زیادہ فی کلو قیمت 214 روپے،خضدار میں 15روپے تک بڑھی ، کراچی،حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ،پشاور میں چینی فی کلو قیمت200،اسلام آباد 195اورپنجاب میں 190 روپے تک ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئےاعدادو شمار جاری کرد یے۔رپورٹ کے مطا بق حیدر آباد اورلاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھ گئی ۔ ایک ہفتےمیں کراچی میں چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کی زیاد سے زیادہ فی کلو قیمت کوئٹہ میں 214 روپے تک ہے۔