واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کی سیاست کو متاثر کرنے والے ٹاپ 20 ارب پتی افراد، 5 ارب ڈالر کے سیاسی عطیات کا انکشاف، گزشتہ دہائی میں ارب پتی افراد کے سیاسی اثر و رسوخ میں ریکارڈ اضافہ، بیشتر ارب پتیوں کی فنڈنگ ایک ہی جماعت کے حق میں، ایڈلسن خاندان 658 ملین ڈالر (185 ارب روپے) کیساتھ سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دہائی میں امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے ارب پتی افراد کی مالی قوت تاریخی طور پر بڑھ گئی ہے۔ فوربز کی ارب پتی فہرست میں شامل سب سے زیادہ عطیات دینے والے 20افراد نے 2015سے 2024تک مجموعی طور پر تقریباً 5 ارب ڈالر سیاسی سرگرمیوں پر خرچ کیے۔