• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سرکاری اداروں کی متوقع نجکاری کا ٹائم فریم پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومت نے زیرعمل نجکاری کے 10سرکاری اداروں کی متوقع نجکاری کے ٹائم فریم پر مشتمل رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی ، ان میں زیادہ تر پاور سپلائی کی کمپنیاں شامل ہیں ، وزارت نجکاری کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے فیز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل )فرسٹ کوارٹر 2026، پی آئی اے - آئی ایل (روز ویلٹ ہوٹل نیویارک) سیکنڈ کوارٹر 2026، فرسٹ ویمن بینک فورتھ کوارٹر 2025، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن فورتھ کوارٹر 2025، زرعی ترقیاتی بنک تھرڈ کوارٹر 2026، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (آئیسکو )تھرڈ کوارٹر 2026، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (فیسکو) تھرڈ کوارٹر 2026، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (گیپکو)تھرڈ کوارٹر 2026، جبکہ دوسرے فیز میں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ ( حیسکو ) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (سیپکو ) فورتھ کوارٹر 2026میں ان اداروں کی نجکاری متوقع ہے ، پاورسپلائی کمپنیوں کی تیاری اور پیشگی اقدامات کی تکمیل کے سلسلے میں ابتدائی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید