• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر وتبادلے؛ محمد ابرار رجسٹرار میڈیکل ٹریبونل اسلام آباد تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے،محمد ابرار رجسٹرار میڈیکل ٹریبونل اسلام آباد تعینات،احمد علی سیکشن افسر بین الصوبائی رابطہ ، معتصم باللہ رانا سمندر پار پاکستانی ، حمیرا جمال ڈپٹی چیف قومی کمیشن مقرر،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جا ری کردہ نوٹیفکیشن کے مطا بق محمد ابرار کو رجسٹرار میڈیکل ٹریبونل اسلام آباد تعینات کیا گیا وہ اس سے قبل بین الصوبائی رابطہ ڈویژن میں سیکشن افسر تھے۔سیکشن افسر احمد علی کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن سے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ، معتصم باللہ رانا نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے وزارت سمندر پار پاکستانی تبدیل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید