• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی MCMC کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے گریڈ 19میں ترقی کے لیے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کردیا ۔ PAS کے نوید  ،شکیل احمد‘ پولیس   کےحمزہ ‘ عمارہ شیرازی، کامران ،عامر  ،OMGکےوقاص ،امتیاز کی نا مزدگی منسوخ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد 8 افسران کی نامزدگی منسوخ کر دی جن میں PAS کےنوید ،شکیل احمد‘ پولیس کےحمزہ ہمایوں‘ عمارہ شیرازی ‘ کامران اصغر ،عامر ،OMG کے وقاص ،امتیاز حسین شامل ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےافسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے سی ای او نوید احمد اور سی ڈی اے کے ڈی جی ریسورس شکیل احمد شامل ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے 4 افسران میں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آ باد حمزہ ہمایوں، ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی، ڈی پی ا وبہاولنگرفلائٹ لیفٹنٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور ملتان میں تعینات کامران عامر خان شامل ہیں۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے ڈائریکٹر سین ٹیشن سی ڈی اے وقاص علی خان اور پنجاب حکومت میں تعینات امتیاز حسین کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 45واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 17 نومبر سے جاری ہے اور 23 جنوری 2026 تک مکمل ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید