• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بدل دو نظام ‘‘اجتماع عام، وسیع انتظامات خواتین کیلئے الگ پنڈال، اجتماع گاہ قالین سے آراستہ، بازار بھی سج گیا

لاہور( مقصود اعوان) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے ’’بدل دو نظام ‘‘ اجتماع عام کا آغاز نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہوا۔ ڈاکٹر علی محی الدین قرۃ داغی رئیس الاتحاد العالمي لعلماء المسلمين اور ڈاکٹر عطا الرحمن نے خطبہ جمعہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ اجتماع عام کے افتتاحی سیشن کا آغاز لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور پھر حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے ہوا حافظ نعیم اور لیاقت بلوچ کے سٹیج پر آنے پر شرکاء نے ان کا غیر معمولی استقبال کیا۔ ’’ سید مودودی تفکر، تحریک انقلاب اور جماعت اسلامی منزل بہ ه منزل‘‘ کے موضوع پر سلیم منصور خالد، مدیر ترجمان القرآن اور امیر العظیم نے خطاب کیا ۔ ’’پاکستان سیاست کے موضوع پر‘‘ ڈاکٹر اسامہ رضی خان نائب امیر جماعت اسلامی نے۔ محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے ’’عدلیہ‘‘۔ ڈاکٹر عشرت حسین سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معیشت۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال خان وائس چانسلر شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اور الطاف حسین لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صحت اور تعلیم کے موضوع پر خطاب کیا۔ اجتماع عام میں مشاعرے کابھی اہتمام کیاگیا تھا جس کی صدارت مشہور شاعر انور مسعود نے کی، جبکہ دیگر شعراء نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اجتماع گاہ میں 4 ڈسپینسریاں اور 10 موبائل یونٹس فعال تھے، 40 ایمبولینسزبھی کسی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے موجود تھیں۔ اجتماع گاہ میں مرد و خواتین کیلئے 2 فیلڈ اسپتال قائم کئے گئے جن میں مرد و خواتین کیلئے 20، 20 میڈیکل بیڈز کا انتظام کیاگیا تھا جبکہ 50 ڈاکٹرز مختلف اوقات میں اجتماع میں شرکت کرنیوالوں کیلئے دستیاب کئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ میں باجماعت نماز کیلئے نمازیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 ہزار سے زائد افراد کیلئے بیک وقت وضو کرنے کا اہتمام کیاگیا تھا۔ ٹھنڈے موسم کے باعث اجتماع گاہ میں مکمل طور پر قالین بچھائے گئے تھے، اجتماع گاہ میں پرائیویٹ جنریٹرز کے ذریعے روشنی کا غیر معمولی انتظام کیاگیا تھا۔  شاندار انتظامات پر عوام نے خوب داد دی، مرد و خواتین کے ساتھ ننھے بچوں کی بھی شرکت  ،جماعت اسلامی، اور فلسطین کے جھنڈوں کے دلکش مناظر نے سماں باندھ دیا۔
اہم خبریں سے مزید