• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی کو نوجوان ناظرین کھونے اور لائسنس فیس چوری سے 407 ارب روپے نقصان

کراچی (نیوز ڈیسک) بی بی سی کو نوجوان ناظرین کھونے اور لائسنس فیس چوری سے 1.1 ارب پاؤنڈ(407ارب روپے) نقصان، نوجوانوں کو متوجہ کرنیکی واضح حکمت عملی کی ضرورت، ڈیجیٹل نظام نہ اپنانے سے اصلاحات اور بچت مواقع ضائع، کمرشل سرمایہ کاری اور آمدنی کی شفافیت میں کمی، علاقائی سروسز اور کمیونٹیز کی نمائندگی زوال پذیر ہے۔ پارلیمانی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ بی بی سی کو نوجوان ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے واضح حکمت عملی بنانا ہوگی کیونکہ اسے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جبکہ اس کی ڈیجیٹل فرسٹ پالیسی بزرگ اور کم ٹیکنالوجی سے جڑے افراد کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ حالیہ مہینوں کے تنازعات اور ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی کے استعفے کے بعد سامنے آنے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی لائسنس فیس کی مؤثر وصولی نہیں کر رہا، جس کے باعث 2024/25 میں 1.1 ارب پاؤنڈ سے (407 ارب روپے)زائد آمدنی کا نقصان ہوا اور لائسنس فیس کو ڈیجیٹل نہ بنانے سے بھی متعدد اصلاحاتی مواقع ضائع ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید