• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ مریم کی زیرو ٹالرنس پالیسی، صنفی بنیاد پر تشدد کیسز کی تحقیقات میں نمایاں بہتری

لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خواتین اور بچوں پر صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کے بعد پنجاب پولیس کی طرف سےسال 2025 کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہناہے کہ جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز میں ادارہ جاتی کوآرڈینیشن گزشتہ برسوں کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ وزیر اعلی کے احکامات پر عملدرآمد کے لئےآئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات سے ایف آئی آر کے اندراج میں آسانی، تیز رفتار تحقیقات، وقت پر چالان جمع کرانے اور عوام کی بڑھتی ہوئی شمولیت نے مجموعی طور پر ایک بہتر اور مؤثر نظام تشکیل دیا ہے۔’’جنگ‘‘ کو حاصل خصوصی اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2025 تک 61 ہزار 999 جینڈر بیسڈ وائلنس سے متعلق ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 2025 میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات میں کمی آئی ہے، ۔ حکام نے واضح کیا کہ شکایات میں کمی کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین رپورٹ کرنے سے ہچکچا رہی ہیں بلکہ کمیونٹی پولیسنگ اور آگاہی مہمات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق فوری ایف آئی آرز اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام پولیس پر بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ شکایات درج کرا رہے ہیں۔’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا نے بتایا کہ انکوائری میں کوتاہی یا متاثرین سے نامناسب رویے کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں کی گئیں جس سے تفتیش کے معیار اور عوامی اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ حکام کے مطابق سال 2025 کے دوران بڑھائی گئی پٹرولنگ، صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے خلاف بنائے خصوصی سیلز اور اسپیشل سوشل آفیسر انویسٹی گیشن یونٹس کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور مؤثر سپرویژن کے نتیجے میں ایک زیادہ ذمہ دار اور فعال نظام سامنے آیا ہے، جس نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے مجموعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید